کھاریاں،پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف آپریشن، 14گرفتار ،پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 12 مارچ 2022 14:55

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14پتنگ فروش گرفتار کر کے ملزمان سے پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں پتنگوں کی خرید وفروخت اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ محمد عتیق اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن راجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرکے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن میں 7ملزمان کو تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ فرید خان ساکن بحرین سوات،

(جاری ہے)

حمید اللہ ساکن کوہاٹ،3۔

عامر بٹ ساکن فتو پورہ،4۔آفاق احمد،5۔ محمد زین،6۔ فہد محمود،7اسد انور سکنائے دھرم پورہ لاہور شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے تھانہ اے ڈویڑن میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ دوسری کاروائی میں تھانہ لاری اڈہ پولیس نے 7پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔حمان احمد ساکن محلہ ڈھکی،2۔ محمد شہزاد ساکن چک جنوبی سرگودھا،3۔ شہروز ہاشمی ساکن قمر سیالوی روڈ،4۔ سجاد حسین ساکن محلہ چاہ کھولے،5۔زوہیب اکرم ساکن چاہ بوڑا،6۔ فیضان علی ساکن محلہ رنگپورہ،7۔ شعیب ناصر سکنہ فیض آباد شامل ہیں، جن سیپتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں