کھاریاں،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر واقع گجرات گرل ہوٹل سیل

ہفتہ 29 مئی 2021 00:35

ْکھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جی ٹی روڈ پر واقع گجرات گرل ہوٹل کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ ہوٹل کے مالکان حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسٹمرز کو ہال کے اندر بٹھا کر کھانا کھلا رہے ہیں جس پر اے سی گجرات سلمان ظفر کی زیر نگرانی ٹیم کو فوری چیکنگ کی ہدایت کی گئی، جب ٹیم موقع پر پہنچی تو بڑی تعداد میں کسٹمرز ہوٹل کے اندر موجود تھے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ہوٹل گجرات گرل کو فوری سیل کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے واضع کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہوٹلوں کو صرف آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہے، ان ڈور ڈائننگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں