ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر ایاز ناصر نے عطائی ڈاکٹر کاکلینک سیل کرکے چالان ہیلتھ کئیر کمشن کو بھجوادیئے

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر ایاز ناصر نے عطائی ڈاکٹر کاکلینک سیل کرکے چالان ہیلتھ کئیر کمشن کو بھجوادیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پرعطائیوں کے خلاف جار ی کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایچ او گجرات نے نیو الفتح اسٹینڈکے تھرڈ فلور پر حکیم بابا محمد علی ہڈی جوڑ کلینک کو چیک کیا جہاں عطائی بابا محمد علی مریضو ں کو چیک کررہا تھا جبکہ اسکے پاس کسی بھی ادارے سے تعلیم یافتہ ہونے یا پریکٹس کا اجازت نامہ موجود نہ تھا جس پر، فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ عطائی کا چالان مرتب کرکے مجاز اتھارٹی کو بھجوادیا گیا۔

مذکورہ عطائی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اپنی بابا محمد علی کے نام سے تشہیر کر رکھی تھی اور مریضوں سے کم از کم تین ہزار روپے فیس وصول کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں