کھاریاں،ڈپٹی کمشنر کاڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ ،قیدیوں مخیر حضرات کے تعا ون سے جرسیاں، کمبل، تولیے و صابن تقسیم کیے

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:33

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، قیدیوں میں مخیر حضرات کے تعا ون سے جرسیاں، کمبل، تولئے و صابن تقسیم کیے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل غلا م سرور لنگڑیا ل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا لطیف، پی ٹی آئی کے راہنماء راجہ اسد اقبا ل بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا کہ جیل میں قید اسیران کی فلا ح و بہبو د اور ان کو معا شرے کا مفید شہری بنانا ترجیح ہے، قیدیوں کو بنیا دی تعلیم کے ساتھ ساتھ ووکیشنل کو رسز کر نے کے لیے تمام تر سہو لیات جیل کے اندر فرا ہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں 100 جرسیا ں اور 200 کمبل تقسیم کیے۔سپرنٹنڈنٹ جیل غلا م سرور لنگڑیا ل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا لطیف اور اسیران نے جرسیوں،کمبلوں کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں