کھاریاں،پولیس ،محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے دو گاڑیوں سے 2ہزار کلو گرام مردہ مرغیا ں برآمد کر لیں ،ڈرائیورز گرفتار

ہفتہ 18 جون 2022 00:46

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) سرائے عالمگیر کے قریب پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے دو گاڑیوں سے 2ہزار کلو گرام مردہ مرغیا ں برآمد کر لی ہیں، گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مردار گوشت سپلائی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرائے عالمگیر کے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے شک ہونے پر دو گاڑیوں کو روکا جن پر بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں لدی ہوئی تھیں، پولیس اہلکاروں کی اطلاع پر اور لائیو سٹاک ٹیم موقع پر پہنچی، چیکنگ کے بعد سینیئر ویٹرنری آفیسر نے تصدیق کی کہ لوڈ کی گئی مرغیاں مردہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تسلیم کیا ہے کہ مرغیاں منڈی بہا الدین سے روالپنڈی سپلائی کی جانا تھیں۔ دریں اثنا ڈرائیورز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور گاڑیوں سمیت تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں