آڑینجی میں گیسٹرو وباء کی شکل اختیار کرگئی

چار افراد جاں بحق سینکڑوں متاثر

پیر 15 اگست 2022 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) آڑینجی میں گیسٹرو وباء کی شکل اختیار کرگئی، چار افراد جاں بحق سینکڑوں متاثر ہو گئے، آلودہ پانی پینے سے لوگ متاثر ہورہے ہیں ، علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے طبی عملہ بعض مقامات پر پہنچ نہیں پارہاہے، علاقے میں کیمپ لگانے کی ضرورت ہے مقامی شہریوں کا مطالبہ ، کیمپ قائم ہے اور طبی عملہ عوام کا علاج کررہاہے پی پی ایچ آئی کا موقف ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور دراز علاقہ آڑینجی میںگیسٹرو مرض شدت اختیار کرتی جارہی ہے بارش کے بعد پانی الودہ بننے کی وجہ سے گیسٹرو کا باعث بن رہاہے آمدہ اطلاعات کے مطابق اب تک چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچی شامل ہیں ان کے نام زولیخہ زوجہ عبدالغفور مدینہ بنت علی محمد حمیرا زوجہ محمد ابراہیم شامل بتائے گئے ہیں تین اموات کی دو روز قبل اطلاع ملی تھی جب کہ آج رخسانہ زوجہ عبدالباسط گیسٹروں سے جاں بحق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اطلاع وہاں کے شہری شفیق الرحمن کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو دی گئی ان کا کہنا تھا کہ چار افراد کی اموات مصدقہ خبر ہے اب تک زیادہ جو علاقے متاثر ہیں ان میں زانمبری بکتر خزینئی پورالی سونارونلی بدرنگ خیسن خل ڈوبلی بوہر ماس ہینار ٹرگڑ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ شفیق الرحمن کا کہنا تھاکہ محکمہ ہیلتھ اور پی پی ایچ آئی کی ٹیم علاقے میں آئی ہے تاہم ان کی جانب سے محدود پیمانے پرطبی امداد دی گئی اور ان کی ادویات ختم ہوگئی تھی بعض علاقے ایسے ہیں کہ وہاں پر محکمہ ہیلتھ کا طبی عملہ پہنچا نہیں اور صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ محکمہ ہیلتھ آڑینجی میں کیمپ لگا کر تمام علاقوں کا احاطہ کرے اور وہاں کے عوام کا علاج کریں اور ان مرض پر قابو پائے ۔

پی پی ایچ آئی خضدار کے مانیٹرنگ آفیسر ناصر موسیانی سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ پی پی ایچ آئی کیمپ لگا کرآڑینجی کے متاثر ہ علاقوں میں عوام کا علاج کررہی ہے ہماری ادویات ختم ہوگئی تھی کل محکمہ ہیلتھ اور پی پی ایچ آئی کا عملہ دوبار ادویات لیکر متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوگا جب کہ ہمارا طبی عملہ وہاں موجود ہے علاقے کافی دور دراز اور دشوار گزار ہیں تین گھنٹے پیدل سفر کرکے طبی عملہ علاقے میں پہنچا ہے صورتحال کنٹرول میں ہے اب تک 105لوگوں کو او پی ڈی دے چکے ہیں اور مذید علاقے میں علاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں