عوام 29مئی کو بلوچستان بھر میں میں جے یوآئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی

بدھ 18 مئی 2022 16:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) جمعیت علمائے اسلام خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی نے کہاہے کہ عوام 29مئی کو بلوچستان بھر میں میں جے یوآئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور کتاب کے انتخابی نشان پر اپنا ووٹ مہرثبت کردیں دیانت امانت اورخدمت کے حوالے سے جے یوآئی کے امیدواروں کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے جو اخلاص و نیک نیتی اور جذبے کے تحت نچلی سطح پر عوام کی خدمت کانیا فارمولا دیں گے ۔

بیان میں ان کا کہنا تھاکہ جے یوآئی نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت میں کوئی کسر چھوڑ نہیں رکھی اور آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ عوام کی خدمت کریگی ۔جے یوآئی کے امیدوار انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کی خدمت ان کے دہلیز پر کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس وقت خضدار کے میونسپل کارپوریشن اور تمام یونین کونسلز سے امیدوار الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور جماعت نے ہر وارڈ اور ہر یونین کونسل پر اپنا امیدوارمقابلے کے لئے سامنے لائی ہے جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیدوار عوام کی خدمت کے لئے الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں امید ہے کہ وہ 29مئی کو عوام کی بھر پور پذیرائی اور ان کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر خدمت کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں