خضدارمیںتاجرکے گھر میں ڈکیتی اہل خانہ کو یر غمال بناکر لاکھوں رو پے کے زیورات ، نقدی لوٹ کر فرار

پیر 25 ستمبر 2017 22:57

خضدار۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) خضدارشہر کے وسط میں واقع معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد یوسف کے گھر میں دن دھاڑے ڈکیتی اہل خانہ کو یر غمال بناکر ڈاکو لاکھوں رو پے کے زیورات ، نقدی لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر اندرون شہرکراچی روڈ پر واقع معروف تاجر شیخ محمد یوسف کے گھردن دھاڑے مسلح نقاب پوش داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یر غمال بناکر بارہ لاکھ روپے نقدی اور تیس تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے انجمن تاجران کے ضلعی صدر حا فظ حمید اللہ مینگل ،نائب صدر بشیر احمد جتک ،سید سمیع اللہ شاکی جانب سے ڈکیتی واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے وسط میں دن دھاڑے اور دیدہ دلیری سے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی وادا ت کرنے کے بعد ملزمان کا فرار ہونا پولیس کے لیئے ایک چیلنج اور پولیس عوام کو تحفظ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں