عوامی منصوبے و اسکیمات کا بروقت منصوبوں کا مکمل ہونا اوّلین ترجیح ہے،رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری

پیر 19 نومبر 2018 17:29

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوامی منصوبے و اسکیمات کا بروقت منصوبوں کا مکمل ہونا اوّلین ترجیح ہے ، مفادعامہ کی خاطر بنائے گئے اسکیمات کی جلد تکمیل اور ان سے عوام کو استفادہ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں گے ، اس سلسلے میں محکمہ جات کے آفیسرز پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان عوامی منصوبوں کی ازخود نگرانی کریں اور انہیں معیاری انداز میںجلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات بھی اٹھائیںیہ بات انہوںنے خضدار میں مختلف مقامات پر تعمیراتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں عوام نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو نبہانے کے لئے ہمہ وقت اپنی کوششیں جاری رکھا جائیگا ،مفادعامہ کی خاطر بنائے گئے اسکیمات کی جلد تکمیل اور ان سے عوام کو استفادہ فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں گے ، اس سلسلے میں محکمہ جات کے آفیسرز پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان عوامی منصوبوں کی ازخود نگرانی کریں اور انہیں معیاری انداز میںجلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات بھی اٹھائیں ، انہوںنے کہاکہ ہم سب نے عوام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کررکھے ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کا ایک ایک پیسہ عوام ہی پر صحیح معنوں میں خرچ ہوجس کے لئے خصوصی حکمت عملی بھی مرتب کرلیئے ہیں ،اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غیر معیاری کام نہ برداشت کریں گے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے، انشاء اللہ مستقبل و قریب میں خضدار کے عو ام کے لئے مختلف شعبوں میں خصوصی پیکجزلیکر آئیں گے جس سے بہت سارے مسائل کا احاطہ ہوجائیگا ،تعلیم صحت ، مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی بے روزگاری کا خاتمہ اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی پروگرام کے تحت کام کریں گے اور آگے بڑھتے رہیں گے ۔آفیسرز اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر ہی اپنے فرائض منصبی نبہائیں ، ڈسٹرکٹ محکمہ جات کے آفیسرز پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی اسکیمات کی نگرانی کریں اور انہیں بروقت مکمل کرکے ان سے عوام کو استفادہ کا موقع فراہم کیاجائے ، عوامی اسکمیات سے متعلق کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں