خضدار،محکمہ ایجوکیشن کی پوسٹ پر امتحان لینے والی کمپنی سی ٹی ایس پی کے سوالیہ پرچے میں بے تحاشاغلطیاں

امیدواروں نے غلطیوں پر سوالات اٹھادیئے ،امتحان لینے والی کمپنی کی جانب سے لئے جانے والے امتحان کو مشکوک قرار دیدیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:41

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) خضدار میں گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن کی پوسٹس پر امتحان لینے والی کمپنی سی ٹی ایس پی کے سوالیہ پرچے میں بے تحاشاغلطیاں ، امیدواروں نے غلطیوں پر سوالات اٹھادیئے ،امتحان لینے والی کمپنی کی جانب سے لیئے جانے والے امتحان کو مشکوک قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی ٹیچنگ پوسٹس پر امتحان دینے والے امیدواروں نے امتحان کو غلط قرار دیکر سوالیہ پرچے میں کئی غلطیاں نکال لیں ، معلم القرآن بی 9کی پوسٹس پر امتحان دینے والے میل اور فیمیل امیدواروں کا کہنا تھاکہ مثلاً ایک سوال پوچھا گیا تھا( نماز کس سن ہجری میں فرض ہوئی تھی، ۔

نماز فرض ہونے کے بارے میں اتفاق یہ ہے کہ ہجری سے قبل نماز فرض ہوئی تھی )اسی طرح ایک اور سوال ہنین کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ میدان ہے جگہ ہے پہاڑی ہے ۔

(جاری ہے)

جب اس میں جگہ آیا تو میدان بھی جگہ ہے چنانچہ یہ سوال بھی مبہم تھا ۔ امیدواروں کا کہنا تھاکہ بیروزگاروں سے چالان فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کمپنی نے کمائے اور ٹیسٹ پیپر ایسا بنایا گیا کہ کوئی پاس نہ کرے سکے اور پاسینگ مارکس %50 پرسنٹ رکھے گئے تھے اور ٹیسٹ پیپر پبلک سروس کمیشن اور سی ایس ایس کے امتحان سے بھی زیادہ سوچ لیکربنایا گیا تھاجب کہ اس میں غلطیاں ہی غلطیاں تھیں ایم فل، ایم ایڈ، بی ایڈ،کمیشن پاس سب اس ٹیسٹ میں فیل قرار دیدیئے گئے۔

سوالیہ پرچے میں متعدد غلطیاں تھیں۔ مطلب جوابی آپشن غلط تھا۔امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ طلباء کو پاسنگ مارکس دیئے جائیں اور ان کو امتحان میں اہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں