بلوچستان کے سب سے بڑی تعلیمی ادارہ بلوچستان یونیورسٹی میں اسکینڈ ل سے سر شرم سے جھک گئے ہیں ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:35

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر شیر احمد قمبرانی ڈسٹرکٹ خضدار کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالستار لانگو، میر طارق اکرم باجوئی، میر نثار احمد ابابکی ،آصف ابابکی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑی تعلیمی ادارہ بلوچستان یونیورسٹی میں جو شرمناک اسکینڈل سامنے آیا ہے اس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں ،یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور معاشرے پر بد نما داغ ہے ،یہ واقعہ بلوچ، پشتون روایات سمیت علاقائی روایات، اسلامی روایات کو بھی پامال کرکے رکھ دیاہے،اس طرح کے واقعات معاشرے اور صوبے میں بسنے والے اقوام بلوچ، پشتون ، ہزارہ برادری سمیت کسی بھی قوم کے لئے ناقابل برداشت عمل ہے اور نہ ہی صوبے میں بسنے والے اقوام اس طرح کے نا شائستہ حرکتوں کی اجازت دے گی، انھوں نے کہا کہ ہاسٹل کے کمروں اور باتھرومز میں شاٹ کیمرے لگا کر علاقائی روایا ت ،اسلامی روایات،اخلاقی روایات کو پامال کرکے شرمناک کھیل کھیلا گیا ہے ،یونیورسٹی انتظامیہ اور انکی ملی بھگت سے اس طرح کی بے شرمانہ حرکت نے بلوچستان کی عزت وغیرت،ننگ و ناموس کو دائو پر لگادی گئی ہے ،انھوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر تمام ملوث ملزمان کو فوری طور پر برطرف کر کے انہیں اس طرح کی سزا دی جائے کہ انکی آنے والی نسلیں ایک سبق حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں