سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے خضدار پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 15 فروری 2020 17:27

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر ضلع خضدار کے زیر اہتمام سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے خضدار پریس کلب کے ہال میں سمینار منعقد کیا گیا ،سیمینار کی صدارت ایس ایس ایف کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالقدیر شیخ نے کی ،جبکہ مہمانوں میں بی این پی کے ضلعی نائب صدر شفیق الرحمن ساسولی ،ماہر تعلیم پروفیسر مان منصور ،ماہر تعلیم گودی ہماء رئیسانی ،انجینئر باسط سلام ،اقراء ایوب نوتانی ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل،بشیر احمد موسیانی ،ظفر بلوچ ،رئیس محمد ایوب نوتانی ،صغیر احمد قریشی ،عبدالمجید و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ داخلہ مہم ایک قومی زمہ داری ہے ، اس کے لئے ہم سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا کہ ہم کس طرح اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں داخلہ مہم کو کامیاب کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں ،طلباء تنظیمیں ،سوشل ایکٹویسٹ، صحافی ،دانشورز ،بلدیاتی نمائندے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران اپنی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایس ایف کے زیر اہتمام سکولوں میںداخلہ مہم کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک مرکزی آزادی چوک سے برآمد ہو کر مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی واک میں مختلف سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں