ضلع خضدار کی حدود میں بورنگ ڈرلنگ (بور کھدائی)پر پابندی عائد

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع خضدار کے حدود میں بورنگ ڈرلنگ (بور کھدائی)پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اورایمر جنسی کی صورت میں بور لگانے کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی سے باقاعدہ این او سی کا حصول لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار نائب تحصیلدار اور تمام انتظامیہ آفیسرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کسی بھی بورنگ ڈرلنگ (بور کھدائی)کی اجازت نہ دیں ۔ اور اگر کہیں بورنگ کا کام جاری ہے تو اس کے کام کو فوری طور پر بند کروادیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں