خضدارشہری کے مبینہ اغوا کے خلاف 22 جنوری کو این 25 شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک کرنے کا اعلان

جمعہ 21 جنوری 2022 00:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) خضدارشہری کے مبینہ اغوا کے خلاف 22 جنوری کو این 25 شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک کرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

لیویز کو دی گئی ابتدائی رپورٹ درخواست کے مطابق خضدار کے علاقہ نوغے سے چھ روز قبل رحمت اللہ چنال کو مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ جن کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے ورثاء نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 22 جنوری کو نوغے سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ورثاء نے رحمت اللہ چنال کی عدم بازیابی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنا نا اہل نائب تحصیلدار کی بزدلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں