بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فندز مختص کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں پانی ،بجلی،تعلیم اور صحت کے مسائل حل ہونگے

ضلع خضدارکے ضلعی صدر میر عبدالرحمان زہری کا اجلاس سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:52

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خضدارکے ضلعی صدر میر عبدالرحمان زہری کی زیر صدارت محلہ حافظ آباد خضدار کوشک میںاجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میںپارٹی کارکردگی اووزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے نئے ترقیاتی فنڈزپر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر میر عبدالرحمان زہری نے کہا کہ ضلع خضدار کی ترقی میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور انشاء اللہ شہر خضدار کا شمار ترقیافتہ شہروں میں شمار ہو گا۔

کوشک خضدار کے لئے بھی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے فندز مختص کئے گئے ہیں اور اس علاقے میں پانی ،بجلی،تعلیم اور صحت کے مسائل ھل ہو جائیں گے۔ وہ سوموار کو کوشک میںاجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ خضدار ایک گیٹ وئے کی حیثیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

گودار رتوڈیرو شاہراہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔سی پیک کے منصوبے کے بعد پورے بلوچستان کی ترقی مقدر بن چکی ہے ۔

اور خضدار سب سے آگے ہے ۔اس ترقی دوڑ میں خضدار کو مقام دلانے میںوزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کردار اہم رہا ہے ۔اورحالیہ دور میں انہوں نے ایک ارب کا پیکج دے کر شہر خضدار کو ترقی کی دوڑ مین شامل کر چکے ہیں۔اس موقع پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر نائب صدر حاجی جوید احمد سوز ،سٹی صدر بشیر احمد جتک ضلعی رہنماء عنایت اللہ جاموٹ،ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دور میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں ہمارا شہر خضدار ترقی کے منازل طے کرنے میں کامیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں