خیبر ایجنسی ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروارئی ‘ 21دہشتگرد مارے گئے ‘ متعدد ٹھکانے تباہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:27

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء)قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے مبینہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے21دہشتگرد بھی مارے گئے ذرائع کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کے دوران جمعرات کو پاک افواج کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں آکا خیل اور سیپاہ میں فضائی کارروائی کی جس کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ذرائع کے مطابق کارروائی میں 21دہشتگرد مارے گئے دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے باڑہ کے علاقے کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ یہاں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا اور علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں