جمرود ،عالمی ہفتہ ماں و دودھ کی افادیت بارے سیمینار و آگاہی واک کا اہتمام

دو سال تک بچوںکو دودھ پلانے والی مائیں کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں،بچہ دوسروںکی نسبت ذہین ،کمال صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے، مقررین

پیر 7 اگست 2023 23:19

خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2023ء) جمرود میں عالمی ہفتہ ماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے سیمینار و آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے جمرود ٹائپ ڈی ہسپتال میں سینیمار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر علی خان،ایم ایس ڈاکٹر احتشام خان،نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے ڈاکٹر نیلم،ایف ایس ایم او ڈاکٹر عثمان خان،ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر انم افریدی، آئی ایم او خیبر حیات علی خان،ڈاکٹر شاہد خان افریدی و دیگر علاقائی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،سیمنار کے بعد آگاہی واک بھی کیا گیا جس میں شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ماں کے دودھ کے فوائد بچے و ماں کے صحت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کیلئے ماں کے دودھ کی اتنی افادیت ہے کہ ہمارے مذہب نے بچے کو دو سال تک ماں کی دودھ پلانے کا حکم دیا ہے جو مائیں اپنے بچوں کو اپنی دودھ پلاتی ہیں وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ بچے کیلئے اپنی ماں کی دودھ تمام تر غذا سے بھرپور ہیں جس میں قدرتی طور پر کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام میں ماں کو دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کا حکم ہے اور جو ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہیں اس کو ہر قطرے کے بدلے 25نیکیوں کا اجر ملتا ہے جس بچے کو اپنی ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے وہ دوسرے بچوں کی نسبت ذہین اور کمال صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ کے حوالے سے اگست میں عالمی ہفتہ آگاہی منایا جاتا ہیہم آج اس مقصد کیلئے یہاں جمع ہوگئے ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو ماں کے دودھ کے حوالے سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کو چاہئے کہ اپنے بچے کو 6 مہینے تک صرف اور صرف اپنا سینے کا دودھ پلایا کریں اور دیگر جانوروں کے دودھ میں صرف پروٹین پایا جاتا پے جبکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ماں کی دودھ میں مکمل وٹامنز اور سب کچھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں