خیبر،باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2024 17:01

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی ،پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں