خیبر ،طوفانی بارشوں ،سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،

باڑہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق ،6زخمی ہوگئے

پیر 15 اپریل 2024 23:04

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ضلع خیبر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، باڑہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئے ہیں، بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پانچ گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سیلابی ریلے کے باعث خیبر تکیہ کے مقام پر ایک ٹوڈی موٹر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں