خیبر ایجنسی، بچے پر حملے کے بعد علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا

جمعرات 25 جنوری 2024 17:59

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) خیبر ایجنسی کے علاقہ شلوبر میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بچے کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے پر حملے کے بعد مقامی شہریوں نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ منگل کے روز سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے جبل کامبوہ میں بھی علاقہ مکینوں نے ایک چیتے کو ہلاک کیا تھا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں