خیبر، مسجد میں جاری جرگے کے دوران دھماکا

ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جولائی 2023 17:18

خیبر، مسجد میں جاری جرگے کے دوران دھماکا
خیبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جولائی 2023ء ) خیبر میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ہے جہاں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکا مسجد میں جاری جرگے کے دوران ہوا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دھماکے کے دوران پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ایس ایچ او گل ولی کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک جرگے کے دوران ہوا جس کے باعث ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں