خیبر ایجنسی ، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 6 شدت پسند ہلاک‘ 3 زخمی

پیر 6 اپریل 2015 14:58

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجہ میں 6 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ جیٹ طیاروں کی گولہ باری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وادی تیراہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر پاک فضائیہ نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے تھا جبکہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں