جمرود،مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

اتوار 26 نومبر 2017 19:56

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقہ چنارکلی کا رہائشی لائن مین مرجان ولد زنگل شاہ کس میںگیارہ ہزار کے وہ کے لائن پر کام کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے بجلی کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،دوسرا واقعہ ملاگوری مراد ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں ظبیاگل ولد ریدی گل اپنا پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک پستول چل جانے سے وہ شدید زخمی ہوا اسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں