لنڈی کوتل کے عوام پرانے آزمودہ چہروں کو مستردکرکے اپنے حقوق کے حصول کیلئے اُٹھیں،شاہد خان شینواری

یہاںکے عوام کئی دہائیوں سے ترقی سے محروم ہے اور دور جدید میں بھی لوگ سروں اور گاڑیوں پر پینے کیلئے پانی لارہے ہیں ماضی میں یہاں کے عوام کو درپیش مسائل پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی ، تحریک انصاف فاٹا کے سیکرٹری جنرل کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 21:55

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) خیبرایجنسی،پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے جنرل سیکرٹری اور فاٹا اولیمپکس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری نے لنڈی کوتل میں حاجی بابو جان کے حجرے میںشمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنڈی کوتل کے عوام پرانے آزمودہ چہروں کو مستردکرکے اپنے حقوق کے حصول کیلئے اُٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے عوام کئی دہائیوں سے ترقی سے محروم ہے اور دور جدید میں بھی لوگ سروں اور گاڑیوں پر پینے کیلئے پانی لارہے ہیں اورماضی میں یہاں کے عوام کو درپیش مسائل پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی ہے ۔ اسلئے لنڈی کوتل کے عوام آنے والے عام انتخابات میں نئے اور پُر عزم چہروں کا انتخاب کر نا چاہیئے۔شاہد خان شینواری نے کہا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو دیکھ کر سیاست کے میدان میں آیاہے اور انشاء اللہ بہت جلد لنڈی کوتل کے عوام کوبجلی، پانی سمیت دیگر درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جو کہ صادق و آمین ہے اور انہوں نے لوٹ مار کرانے والوں کا احتساب کرکے ملک کو چوروں وڈکیتوں سے چھٹکارادلایا۔ شاہد شینواری نے کہاکہ انہوں نے کھیلوں میں بھی اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور فاٹا کوپانچویں صوبے کی حیثیت دی ہے اور اب انشاء اللہ سیاست کے میدان میں آکر علاقے کے عوام کو کئی دہائیوں سے درپیش مسائل حل کریں گے ۔

شمولیتی پروگرام سے پاکستا ن تحریک انصاف لنڈی کوتل کے سینئر رہنماء فخرالدین خان، انصاف سٹوڈنس فیڈریشن کے عدنا ن شینواری، حاجی خورشید آفریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا اورپارٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔ اس موقع پرکئی خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں