ْخیبر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غریب طلباء میں لیپ ٹاپ اور انعامات کی تقسیم

پیر 16 اپریل 2018 19:36

خیبر ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خیبر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ غریب طلباء میں لیپ ٹاپ اور دوسرے انعامات تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں اقراء سکول اینڈ کالج میں 23سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء میں خیبر یوتھ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے مقابلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں مجموعی طور تین سو بیس طلباء نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جس میں پوزیشن ہولڈروں میں پانچ عدد لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ‘آفریدی ماڈل سکول اینڈ کالج کے حارث آفریدی، محمد عثمان،شبیر احمد ،عثمانیہ ماڈل سکول کے ابراراحمد جبکہ پیس سکول ایڈ کالج کے شیراز خان شامل ہیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایجنسی ایجو کیشن آفیسر جدون خان وزیر مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں 26طلباء میں نقد انعامات اور 100بچوں کو نوٹ بکس دئیے گئے۔ مہمان خصوصی نے ایسو سی ایشن کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں