محکمہ تعلیم کوہاٹ نے ضلع بھر میں مختلف تعلیمی اداروں میںکلاس فور کی خالی آسامیوں پر 25 افراد کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 29 ستمبر 2021 17:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) محکمہ تعلیم کوہاٹ نے ضلع بھر میں مختلف تعلیمی اداروں میںکلاس فور کی خالی آسامیوں پر 25 افراد کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔ نئے تعینات ہونے والوں میں جنرل کوٹہ پر16 افراد ‘فوت شدہ ملازمین کی خالی آسامیوںپر 5 جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے سن کوٹہ پر 4 اٴْمیدوار بھرتی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوہاٹ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمینٹل سیلیکیشن کمیٹی کی سفارشات پران نئے تعینات ہوننے والوں کو ضلع بھر کے مختلف ہائیر سیکنڈری‘ ہائی‘ مڈل اور پرائمری سکولوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان تعلیمی اداروں میں کلاس فور کی خالی آسامیاں پٴْر ہوگئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیر عبدالسلام نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران نئے بھرتی ہونے والے 25اٴْمیدواروں میں تقررنامے تقسیم کردیئے۔ بھرتی ہونے والوں میں چوکیدار‘ نائب قاصد اورلیب اٹینڈنٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں