پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے

پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں،چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں،کوہاٹ میں جلسے سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 6 اپریل 2024 14:41

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
کوہاٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف میں روز بروز اندرونی اختلافات بڑھتے جارہے ہیں ،رہنماءپی ٹی آئی شہریارآفریدی بھی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے ،چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں ۔

پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔پی ٹی آئی رہنماءشہریار آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماو¿ں اور بہنوں کی بے عزتی ہوئی ہوئی۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔

تحریک انصاف کے اندر اس وقت کئی گروپ بن چکے ہیں ،جن میں سے ایک گروپ وکلاءکا ہے جبکہ دوسراگروپ سیاسی رہنماﺅں کا ہے دونوں گروپوں میں اختلافات کی خبریں میڈیا میں اکثر وبیشتر سامنے آتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا پر آرہی ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت نے بھی چند روزقبل کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کیلئے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کوبیرسٹرگوہر کیخلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔بعدازاں شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں گلے مل کر سارے گلے شکوے ختم کردئیے تھے۔اسی طرح چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کو معاملات گھر میں حل کرنے کا مشورہ دیاتھا۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں