کوہاٹ ،معصوم بچوں کے سا تھ زیادتی ،استحصال میں ملوث 6رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) کوہاٹ میں پولیس نے معصوم بچوں کیسا تھ زیادتی و استحصال میں ملوث چھ رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے قبضے سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری کردہ پولیس بیان کے مطابق پولیس سٹیشن چھاؤنی کے ایس ایچ او جابر خان نے شہر کے نواحی علاقہ میری کالونی کے رہائشی 13سالہ متاثرہ ایک بچے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث اس گروہ کو بے نقاب کرکے اسمیں شامل درندہ صفت ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کرلیا ہے اور انکے خلاف تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان میںبچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث چھ رکنی گروہ کے سرغنہ عرفان اور اس کے پانچ دیگر ساتھی فرحان، آفاق، ریحان، یاسر اور شاہدشامل ہیں جبکہ گروہ کے سرغنہ عرفان کے زیر استعمال ڈیوائسسز سے قابل اعتراض ویڈیوزبھی برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان قابل اعتراض ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے اور مزید بھی اہم پیشرفت و سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں