لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں کا کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ

جمعرات 21 مارچ 2024 22:51

ّکوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں کا کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ، بچوں کو کیڈٹ کالج کے ہائوسز اور لائبریری کا بھی دورہ کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ اور بچوں کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور اور خصوصاً کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس کی تربیتی اور تعلیمی امور سے آگاہ کیا گیا، بچوں کو کیڈٹ کالج کے ہائوسز اور لائبریری کا بھی دورہ کرایا گیا، اساتذہ اور بچوں نے پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے اس اہم دورہ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے دورہ کے انعقاد سے انہیں پاکستان کے اہم اداروں کے بارے میں بہت معلومات حاصل ہوئیں، نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشاء اللہ طلبہ بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں