پاک فوج کے زیر انتظام کوہاٹ یونیورسٹی میں دو روزہ امن میلہ

مقامی اور افغان طلبہ و طالبات نے ثقافتی اور روایتی سٹالز سمیت مختلف دیگر سٹالز لگائے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاک فوج کے زیر انتظام دو روزہ امن میلہ، امن و خوشحالی کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ میلے میں مقامی اور افغان طلبہ و طالبات نے ثقافتی اور روایتی سٹالز سمیت مختلف دیگر سٹالز لگائے ، جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، روایتی کھانوں کے سٹالز بھی شرکاء کی بھرپور توجہ رہی رہی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو روزہ امن میلہ کا انعقاد کیا گیا، میلے کے انعقاد کا مقصد امن و خوشحالی کو اجاگر کرنا ہے، مقامی اور افغان طلبہ و طالبات نے ثقافتی اور روایتی سٹالز سمیت مختلف دیگر سٹالز لگائے جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، روایتی کھانوں کے سٹالز بھی توجہ کا مرکز رہے، میلے میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے امن میلے کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں