کوہاٹ، ایف آئی اے نے افغان شہری سمیت تین ملزمان دھرلئے ،قبضہ سے لاکھوں روپے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کوہاٹ زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرتے ہوئے افغان شہری سمیت تین ملزمان دھرلئے اور قبضہ سے لاکھوں روپے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹرکوہاٹ زون انعام اللہ گنڈا پور کی ہدایات پرجاری کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل شہر سے افغان شہری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلے گئے۔

گرفتار ملزمان میں محمد نعیم اور نسیم شامل ہیں۔ ملزم نسیم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور 10 لاکھ پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 298 قطری ریال، 750 مصری پاؤنڈ، 440 اماراتی درہم، 1000 لبنانی اور 2500 افغانی برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

ادھر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے ایک اور کاروائی میںحوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم ضیاء اللہ کو ضلع و تحصیل بنوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے مجموعی طور 7 لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔زیرحراست تمام ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں