بہ خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں اور طلبہ سے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی کام لینے پرپابندی عائد کردی گئی

بدھ 16 فروری 2022 13:35

بہ خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں اور طلبہ سے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی کام لینے پرپابندی عائد کردی گئی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں اور طلبہ سے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی کام لینے پرپابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سکول کے سربراہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبہ میںتمام اضلاع کے میل و فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو آگاہ کرکے یقینی بنائیں کہ سکول کے کاموں کے لئے بھرتی کلاس فور ملازمین ہی سے کام لیاجائے اور کلاس فور کے کاموں میں سکول کے بچے ہرگزملوث نہ کئے جائیں اور نہ ہی بچوں سے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کوئی غیرنصابی کام لیاجائے ۔

جاری مراسلہ کے مطابق اگر کہیں بھی ایسا ہوا اور کسی بھی سکول میں بچے سے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کلاس فور کا کام لیا گیا تو سکول کے سربراہ کے خلاف انضباطی رولز 2011 اور کنڈکٹ رولز 1987کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں