خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے بارشوں ،سیلابوں کے باعث ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی

جمعرات 1 ستمبر 2022 23:12

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2022ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے باعث4 ستمبر2022 کو ہونے والے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لئے سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ 2022 ایک ہفتہ کے لئے مؤخر کرکے نئی تاریخ 11 ستمبر2022مقررکردی۔

(جاری ہے)

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 ستمبر2022 کو شیڈول شدہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی اسی کلاسز میں سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ(KMU-CAT )2022 ملتوی کردئے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے باعث کیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ٹیسٹ کے انعقادکے لئے نئی تاریخ 11 ستمبر2022 بروز اتوار مقررکی گئی ہے۔داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے رول نمبرسلپ ‘ امتحانی سنٹرز اور وقت کے بارے میں ایک ہفتہ قبل ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://cat.kmu.edu.pk پر تمام دیگر تفصیلات دستیاب کی جائیں گی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں