بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے ایف اے،ایف ایس سی سال اول و دوم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے ایف اے /ایف ایس سی سال اول و دوم کے سالانہ نتائج2022 کا اعلان کردیا جن کے مطابق ضلع کرک میں واقع نجی کالج کی ہونہار طالبات اٴْمامہ طفیل نے سب سے زیادہ 1040نمبر اور لائبہ ماہین نے 1039نمبرلے کرمیدان مارتے ہوئے کوہاٹ بورڈ کو ٹاپ کرلیا جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کیڈٹ کالج کوہاٹ پری میڈیکل گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن شاہین چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج آف سائنسز میٹھاخیل کرک کی طالبات اٴْمامہ طفیل رول نمبر 49434 نے سب سے زیادہ 1040 نمبر لے کر پہلی اور لائبہ ماہین رول نمبر 49445 نے 1039 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم محمدذوالقرنین اظہررول نمبر60364 نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ نے پہلی دو پوزیشن حاصل کیں جہاں کیڈٹ حسن بلال ران رول نمبر72972 نے سب سے زیادہ 1033 مارکس لے کر پہلی جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ ہی کے کیڈٹ محمدشہریار رول نمبر 72955 نے 1025 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن لے لی جبکہ شاہین چلڈرن اکیڈمی اینڈ کالج آف سائنسز میٹھاخیل کرک کی طالبہ ملائکہ مرسلین رول نمبر 54089 نے 1024 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جنرل سائنس گروپ میں قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار میں واقع کانسپٹ بیسڈ سکول اینڈ کالج کی طالبہ فاطمہ رول نمبر 54850 نے 999 نمبر لے کر اول‘ کیمبرج سکول اینڈ کالج صدہ کرم کے طلبہ عصمت اللہ رول نمبر 78686 نی989 نمبر کے ساتھ دوسری اورذبیح اللہ رول نمبر78679 نے 985نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اسی طرح نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کوہاٹ کی طالبات عفیفہ آفریدی رول نمبر 56292 نے 969 نمبر حاصل کرکے پہلی جبکہ عائشہ بی بی رول نمبر56275نے 965 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کوہاٹ کی طالبہ انعم رول نمبر 56378 نے 968 نمبرحاصل کرکے دوسری پوزیشن لے لی۔ نتائج کے مطابق ایف اے /ایف ایس سی میں مجموعی طورپر 52522 طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں 43857 کامیاب قرارپائے اور یوں مجموعی نتیجہ 83.50 فیصدرہا۔کوہاٹ بورڈ میں نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری خیبرپختو نخوا شہزادبنگش مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر بورڈ کی چیئرپرسن میڈم ثمینہ الطاف‘ سیکرٹری بورڈ الیاس آفریدی اور کنٹرول امتحانات مقصود انور کے علاوہ ڈویژن بھر سے آئے ہوئے طلبہ وطالبات ‘ والدین اور سکول اساتذہ کی بڑی تعداد موجودتھی ۔

تقریب کے آخر مین مہمان خصوصی چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں 70 ہزار سے لے کر 20 ہزار نقد انعامات‘ تحائف اور شیلڈ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں