نگران صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع خیبر و کرم کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیئے

جمعہ 3 نومبر 2023 20:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2023ء)نگران صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع خیبر اور کرم کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر اور قبائلی ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام شاہ کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں افسروں کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدوں پر فائز کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان اور جاوید اللہ محسود کو تبدیل کرکے بالترتیب ڈپٹی کمشنر خیبر اور ڈپٹی کمشنر کرم مقرر کردیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں