کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ کا بلااجازت ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،پراپرٹی ڈیلر کا دفتر تاحکم ثانی سیل کردیا

جمعہ 5 اگست 2022 17:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے مبینہ طورپربلااجازت اورغیر قانونی طورپر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کو تاحکم ثانی سیل کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز یہاں جاری بیانیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ تھری سعد منیر خان نے شہری علاقہ نور الٰہی کالونی میں مبینہ طورپرغیر قانونی طور پر پلاٹنگ کر نے اور بلااجازت ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والے ارباب پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کو تاحکم ثانی سیل کر دیا۔

اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا کہناتھا کہ مذکورہ سوسائٹی کے لئے مقامی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اٴْنہوں نے خبردارکیا کہ غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں