سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزدہ گزین مری کی پریس کلب کوہلو کے صدر زیب دار مری سے ان کے والد کی وفات تعزیت ، فاتحہ خوانی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:54

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزدہ گزین مری پریس کلب کوہلو کے صدر زیب دار مری سے ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ وڈیرہ اصغر مری،میر نعمت مری، حاجی نور دین مری، وڈیرہ غلام حیدر عالیانی بھی تھے۔

(جاری ہے)

نوابزادہ گزین مری نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر عالیانی قبائل کے معتبرین اور پریس کلب کے عہدیداران ملک عطر خان، رئیس گل دین، میر یوسف خان، علی نواز،بابو ولی عالیانی ،بھاگیا عالیانی ،عرشو خان عالیانی ،ماسٹر گلاب خان عالیانی ،حاجی یار محمد عالیانی ، علی مصطفی عالیانی ،گولاڑچی پریس کلب کے صدر میر مہر دین مری کے علاوہ کوہلو کے سینئر صحافی طاہر مری، سنگت یوسف مری ،احمد نواز مری ،سید ناظم شاہ، مجیب الرحمٰن مری اور عبدالقیوم مری ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں