ق*عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،بی اے پی رہنما محترمہ درچین مری

ٴہرنائی میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

?کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پیمرا بلوچستان کی چیئرپرسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ درچین مری نے کہا ہے کہ ہرنائی میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان کے علاقے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اوردہشت گردوں کے سنجاوی روڈ، ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو مار دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہو ئے، ایسے واقعات بزدلانہ فعل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرنائی واقعہ میں سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، معصوم جانیں بچ گئیں،پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑکرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

محترمہ درچین مری نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ،ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی،سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو مار دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہوئے، معصوم جانیں بچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز خراج تحسین کے لائق ہے ،بلوچستان کی عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں