بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی

بدھ 24 اپریل 2024 22:55

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی۔ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق کو ہلو میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور علاقے میں کشیدگی کے باعث بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق راستہ غیر محفوظ ہونے کے باعث الیکشن کا عملہ متعلقہ مقام تک نہیں پہنچ تمام انتخابی عملے کو واپس محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں