وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ضلع کوہلو کے لیویز شہدا کے خاندانوں میں عید تحائف کی تقسیم

منگل 9 اپریل 2024 17:40

وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ضلع کوہلو کے  لیویز شہدا کے خاندانوں میں عید تحائف کی تقسیم
کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی احکامات پر ضلع کوہلو کے لیویز شہداء کے خاندانوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماوند خسرو دلاوری اور رسالدار میجر ہیڈکوارٹر شیر محمد مری نے شہداء کے خاندانوں میں راشن و عید تحائف تقسیم کئے۔ ضلع کے کل 24 بہادر لیویز شہداء کے خاندانوں میں عید کے موقع پر سامان تقسیم کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں، عید کی خوشیاں شہداء کی مرہون منت ہیں ، شہداء قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں، شہداء کے ورثاء کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں