کوہلو، لیویز شہدا کے خاندانوں میں عید کے تحائف تقسیم

شہدا قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں، شہدا کے ورثا کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں، ڈی سی نقیب اللہ کاکڑ

منگل 9 اپریل 2024 23:01

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی احکامات پر ضلع کوہلو کے لیویز شہدا کے خاندانوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماوند خسرو دلاوری اور رسالدار میجر ہیڈکوارٹر شیر محمد مری نے شہدا کے خاندانوں میں راشن و عید تحائف تقسیم کئے۔ ضلع کے کل 24 بہادر لیویز شہدا کے خاندانوں میں عید کے موقع پر سامان تقسیم کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ شہدا ہمارا افتخار ہیں، عید کی خوشیاں شہدا کی مرہون منت ہیں ، شہدا قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں، شہدا کے ورثا کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں