میونسپل کمیٹی کوہلو کا عملہ دن رات شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل ہے ، ش چیئرمین ایم سی

ہفتہ 13 اپریل 2024 15:50

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی کوہلو سردارزادہ شیر افغان زرکون نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوہلو کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ شہر کی صفائی میں دن رات مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں سالوں سے جمع کچرے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اور مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے شہر کے وسطی علاقوں میں سالوں سے جمع کچرہ کو میونسپل کمیٹی کے بھاری مشینری کے ہمراہ ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور شہر کی صفائی کے لئے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں ہماری اولین ترجیح صاف ستھرا کوہلو ہے اس سلسلے میں شہری بھی میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں