کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) کوہ جاندران کے جنگلات میں ایک بار پھر سے آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں واقع کوہ جاندران کے علاقے برکتو تل سمیت ملحقہ علاقوں کے جنگلات میں ایک بار پھر سے جمعہ کی شام اچانک آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی درخت و نایاب جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئے ہیں آگ نے کئی کلومیٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر قیمتی جنگلات و جنگلی حیوانات کو لپیٹ میں لینے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری طرف کوہ ترخہ میں بھی آگ لگنے سے سینکڑوں درخت و جڑی بوٹیاں جل گئے ہیں آخری اطلاعات آنے تک آگ بجھانے و محرکات جاننے کیلئے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں