جامع مسجد کوہلو عدم توجہی کا شکار

پیر 21 اکتوبر 2019 23:32

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جامع مسجد کوہلو عدم توجہی کا شکار کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا مگر جامع مسجد مکمل طور پر نظر انداز رہا، محکمہ اوقاف روپوش تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کوہلو جس کی بنیاد جنرل ضیاء الحق نے اپنے دورہ کوہلو کے موقع پر رکھی تھی اور تین دہائی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کسی اعلی حکومتی عہدیدار نے مڑ کر دیکھنے کی زحمت بھی نہ کی یوں تو ضلع میں کروڑوں روپوں کا اعلان ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ہورہا ہے مگر جامع مسجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش کیلئے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے صوبائی وزیر نے چند عرصہ قبل پانی کا مسئلہ کسی حد تک حل کیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے آفیسران اور ذمہ داران جامع مسجد اور منتظمین کو درپیش مسائل کی جانب رخ موڑنا بھی گوارا نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

مسجد کی اندرونی حصہ کو جہاں تزئین وآرائش اور تعمیر و مرمت کی اشد ضرورت ہے وہی پر برقی آلات لاؤڈ اسپیکر وغیرہ کی حالات بھی قابل رحم ہے جامع مسجد میں نصف درجن سے زائد بیت الخلا تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے نمازیوں کے لئے بچائے گئے صفیں بھی پٹھے پرانے اور ضعیف ہوچکے ہیں دینی، سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ سے مطالبہ کیا گیا کہ جامع مسجد کی تعمیر و مرمت و تزئین وآرائش کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں