کوٹلی،پولیس چوکی کالاڈب کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ ،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 فروری 2019 14:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پولیس چوکی کالاڈب نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم اور ایس ایچ او تھانہ چڑہوئی راجہ صداقت کی ہدایت پر چوکی افسر کالاڈب ایا ز ممتاز نے ہمراہ نفر ی کارروائی کرتے ہوئے مشاق ولد اقبال کو ناجائز اسلحہ رپیٹر گن لے کر کھومتے ہوئے گرفتار کر کے لائسنس طلب کیا جس پر وہ لائسنس نہ پیش کر سکا جس پر ملزم کے خلاف پندرہ ضمن دو آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروئی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش داود سلیمان کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم سے آدھا کلو چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات یکٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں