پرائیویٹ سیکٹر نے تعلیمی فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے‘سیکرٹری تعلیمی بورڈ

ابن سینا نے وقت کی ضرورت کے مطابق نسلوں کی آبیاری کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پورا اترا ہے‘راجہ شہپال خان

اتوار 17 مارچ 2019 14:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) سیکرٹری تعلیمی بورڈ راجہ شہپال خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر نے تعلیمی فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور جس ادارے سے میرا تعلق رہا ہے اس ادارے نے بھی اپنی ابتداء سے آج تک تعلیم کے فروغ اور معیار کے حوالے سے بنیادی کرداردار و عمل اختیار کیا ہے۔مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ابن سینا نے وقت کی ضرورت کے مطابق نسلوں کی آبیاری کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پورا اترا ہے اور اس ادارہ کی پوری ٹیم قابل تعریف ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود اپنی مہارت سے اس ادارہ کو تعلیمی سیکٹر کا ایک مقبول عام ادارہ بنایا ہے جس پر ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،پرنسپل اور سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابن سینا ماڈل سائنس کالج کے سکول سیکشن کی سالانہ تقریب نتائج میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔تقریب کا پنڈال والدین ،معززین شہر اور طلباء و طالبات سے بھرا ہوا تھا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابن سینا ماڈل سائنس کالج بابر محمود بیگ نے مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی مجموعی کارگذاری کی مفصل رپورٹ پیش کی اور اہداف کے حوالے سے ادارہ کے جملہ سٹاف کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونا آسان نہیں مگر اس چیلنج کو ہماری ٹیم نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے ہم ان والدین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے جن کے بچے ہمارے پاس تعلیم کے سلسلہ میں زیر تربیت ہیں،انشااللہ ابن سینا ماڈل سائنس کالج و سکول لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دستیاب صلاحیتوں کا ایمانداری سے استعمال کرتے ہوئے نسل نو کی تعلیم و تربیت کا کام کرتا رہے گا۔تقریب میںکنوینئرارمغان ادب انٹرنیشنل محمد بشیر دانش بیگ،فیصل منیر مغل،عشرت تنویر قریشی،ماجد آرائیں،صدر پریس کلب زاہد آصف سلطان،شہباز علی حیدری،جاوید بھٹی ،سیاسی و سماجی رہنمائوں اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں