ْ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعرات 7 نومبر 2019 15:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم سے عوامی وفود نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں عوامی شکایات براہ راست سن کر ان کے حل کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلع کی سطح پر مختلف محکموں کی سروسز کے معیار میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ ذمہ داری نبھانی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایات کی روشنی میں اندرون شہر کی سڑکات کو معیاری اور جدید بنیادوں پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں