لائن آف کنٹرول پر واقع عباسپور اور کھوئی رٹہ میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے کھوئی رٹہ کے علاقے ٹھنڈی کسی میں2 افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس، مسلسل 4 گھنٹے کی فائرنگ اور گولہ باری سے لوگوں گھروں میں محصور ،عباسپور سے فارو کہوٹہ جانے والی ٹریفک مکمل بند، بھارت کی جانب سے ہلکے اور بھاری اسلحہ کا استعمال ، پاک فوج نے جو ابی کارر وائی کر کے دشمن کی توپوں کے دھانے بند کرا دئیے

بدھ 26 جون 2013 23:17

عباسپور/کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جون۔2013ء) لائن آف کنٹرول پر واقع عباسپور اور کھوئی رٹہ میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے کھوئی رٹہ کے علاقے ٹھنڈی کسی میں2 افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس ، مسلسل 4 گھنٹے کی فائرنگ اور گولہ باری سے لوگوں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،عباسپور سے براستہ چیڑیکوٹ فارو کہوٹہ جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ، بھارت کی جانب سے ہلکے اور بھاری اسلحہ کا آزادانہ استعمال ، پاک فوج نے جو ابی کارر وائی کر کے دشمن کی توپوں کے دھانے بند کرا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کے نواحی دیہاتوں چیریکوٹ اور سیڑھیاں کے علاقوں پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی، فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، شدید فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ان دیہاتوں کے عوام اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، پاکستان آرمی نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے بھارتی توپوں کو بند کرادیا، پاکستان آرمی کے منہ توڑ جواب پر بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی کا موثر جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا یہ سلسلہ بدھ کو کے روز دن دو بجے سے بھارتی درندگی کی وجہ سے شروع ہوا، بھارتی درندہ فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں پر فائرنگ شروع کر دی جو کہ باعث عوام علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران عباسپور سے براستہ چیڑیکوٹ فارو کہوٹہ جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، ایک طویل عرصہ کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ دیہاتوں پر بلا کسی اشتعال کے گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پاکستان آرمی نے بروقت اور موثر کاروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے انڈین آرمی کے منہ بند ہو گئے فائرنگ کا سلسلہ دن دو بجے سے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا دوسری جانب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر واقع کھوئی رٹہ کی حدود میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر دی اور کھوئی رٹہ کے علاقے ٹھنڈی کسی میں بھارتی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں