قمروٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

جمعرات 14 جولائی 2022 14:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2022ء) قمروٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی -تفصیل کے مطابق علاقے کے نوجوانوں کا مستقبل منشیات سے محفوظ بنانے کی خاطر چوکی پولیس قمروٹی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،گزشتہ روز ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد فاروق کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او سٹی راجہ توقیر کی قیادت میں چوکی آفیسر قمروٹی جمیل چودھری نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عامر ولد فلک شیر ضلع فیصل آباد سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

جب کے دوسری کارروائی میں موٹرسائیکل چور اشرف ولد زبیر شاہ ساکن کمیلا پناگ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ چوکی آفیسر قمروٹی جمیل چودھری کا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے سماج دشمن جلد اپنے آپ کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں