الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منزہ ہسپتال میں ایک روز فری سکن میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 13 نومبر 2023 17:28

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2023ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منزہ ہسپتال میں ایک روز فری سکن میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر امراض جلد نے مریضوں کا مفت تشخیص کی۔ اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل و منیجنگ ڈائریکٹر منزہ ہسپتال ملک محمد حنیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منزہ ہسپتال میں صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔سکن سپیشلسٹ سید منصور پیر زادہ نے کہا کہ کوٹلی میں ا کر کام کر کے خوشی ہو ئی ،عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے چوہدری عارف اور ضلعی امیر مشتاق نواز نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ملک حنیف کا شکریہ ادا کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں